ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا مندر
اطلاعات کے مطابق، مندرکی تعمیرپر تقریباً ساڑھے 8لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ کی مورتی آرڈر دے کرراجستھان میں بنوائی گئی۔
نئی دہلی: یوپی کے ضلع ایودھیامیں چیف منسٹریوگی آدتیہ ناتھ کاایک مندر بنایاگیاہے۔ بھارت کنڈ کے قریب موضع پوروامیں تعمیرکردہ مندر میں یوگی آدتیہ ناتھ کوبھگوان رام کے روپ میں دکھایا گیاہے۔
چیف منسٹر کے مجسمہ کے ہاتھ میں تیراورکمان ہے،جیساکہ رام کے مجسمہ کے ہاتھ میں ہوتی ہے۔ یہاں ہر روزچیف منسٹر کی مورتی کے سامنے صبح شام دومرتبہ خصوصی پوجاکی جاتی ہے۔
پوجاکے بعد بھکتوں میں پرساد بھی بانٹاجاتاہے۔ باورکیاجاتا ہے کہ بھارت کنڈ وہی مقام ہے جہاں رام کے بھائی بھرت نے انہیں الوداع کہاتھا۔
ایودھیاکے ساکن پربھاکر موریہ نے یہ مندر تعمیرکیاہے۔ انہوں نے 2015میں عہد کیاتھاکہ وہ رام مندر میں ایودھیابنانے والے شخص کی پوجا کریں گے۔
موریہ نے کہاکہ وہ یوگی آدتیہ ناتھ کی مورتی کے روبرو روزانہ بھجن گاتے ہیں جس طرح رام کی مورتی کے آگے گائے جاتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، مندرکی تعمیرپر تقریباً ساڑھے 8لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ کی مورتی آرڈر دے کرراجستھان میں بنوائی گئی۔
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادونے طنزیہ ٹوئٹ کیاکہ”یہ تو ان سے بھی دوقدم آگے نکلے،اب سوال یہ ہے کہ پہلے کون“۔