تلنگانہ

تلنگانہ بی جے پی صدر کے انتخاب کے لیے نوٹیفکیشن جاری

پارٹی ذرائع کے مطابق صدارت کے لیے کئی نام زیرِغور ہیں۔ راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر لکشمن، لوک سبھا ارکان ای راجندر، دھرم پوری اروند اور سابق صدر بنڈی سنجے کے نام اس دوڑ میں شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق خاتون کوٹہ کے تحت ڈی کے ارونا بھی امیدوار بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی صدر کے انتخاب کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ پیر کے روز نامزدگیاں وصول کی جائیں گی جبکہ منگل کے دن انتخاب ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا

پارٹی ذرائع کے مطابق صدارت کے لیے کئی نام زیرِغور ہیں۔ راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر لکشمن، لوک سبھا ارکان ای راجندر، دھرم پوری اروند اور سابق صدر بنڈی سنجے کے نام اس دوڑ میں شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق خاتون کوٹہ کے تحت ڈی کے ارونا بھی امیدوار بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ادھر، رامچندر راؤ اور تلّوجو اچاری بھی پارٹی اعلیٰ قیادت سے اپنے لیے موقع کی درخواست کر چکے ہیں۔

انتخابی عمل کی نگرانی مرکزی وزیر اور پارٹی کی ریٹرننگ آفیسر شوبھا کرندلاجے کریں گی۔

واضح رہے کہ فی الوقت ریاستی کانگریس صدر بی سی (پسماندہ طبقات) طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور ریاستی حکومت نے حال ہی میں بی سیز کو 42 فیصد ریزرویشن دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایسے میں بی جے پی بھی بی سی طبقات سے تعلق رکھنے والے رہنما کو ریاستی صدارت سونپنے کے امکانات پر غور کر رہی ہے۔

اسی سلسلہ میں دیکھا جائے تو ایٹلا راجندر، ڈاکٹر لکشمن یا دھرم پوری اروند میں سے کسی ایک کو یہ ذمہ داری ملنے کے قوی امکانات ہیں۔