تعلیم و روزگار

آئی آئی ٹی کے 508 طلبہ کو جابس، 63لاکھ اعظم ترین پاکیج

جاری معاشی سست روی کی صورتحال کے درمیان انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی حیدرآباد (آئی آئی ٹی ایچ) میں کیمپس پلسمنٹ تیزی کے ساتھ جاری ہے۔

حیدرآباد: جاری معاشی سست روی کی صورتحال کے درمیان انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی حیدرآباد (آئی آئی ٹی ایچ) میں کیمپس پلسمنٹ تیزی کے ساتھ جاری ہے۔

یکم تا7 دسمبر منعقدہ پہلے مرحلہ کے کیمپس پلسمنٹ میں 508 جابس کا پیشکش کیا گیا ان میں 54 بین الاقوامی جابس شامل ہیں۔

ان جابس کو مختلف144 کمپنیوں سے پیشکش کیا گیا تھا۔ تقررات کا یہ پورا عمل، ہائبرڈ طریقہ پر منعقد کیا گیا۔ رواں سال مختلف شعبہ جات سے700 طلبہ نے پلسمنٹ کا رجسٹریشن کرایا تھا۔ آئی آئی ٹی ایچ کے عہدیداروں نے جمعہ کے روز یہ بات کہی۔

پہلے مرحلہ کے کیمپس پلسمنٹ میں اعظم ترین پیاکج63.78 لاکھ رہا جبکہ اوسط پیاکج19.49 لاکھ رہا۔بلینڈ کمپنی نے سب سے زیادہ360 طلبہ کو روزگار کا پیشکش کیا ہے۔

پہلے مرحلہ کے پلسمنٹ میں 13بین الاقوامی کمپنیوں نے رجسٹر کرایاتھا جبکہ گذشتہ سال کے پہلے اور دوسرے مرحلہ میں 12بین الاقوامی کمپنیوں نے شرکت کی تھی۔

کور انجینئرنگ، آئی ٹی / سافٹ ویر، فینانس اینڈ کنسلٹنگ شعبہ جات کے زیادہ سے زیادہ طلبہ کو پیشکش کی گئی۔ جاریہ سال ملک اور بیرون ملک اسٹارٹ اپس اور کمپنیوں نے سب سے زیادہ تقررات کئے ہیں۔ڈائرکٹر آئی آئی ٹی ایچ بی ایس مورتی نے یہ بات کہی۔