حیدرآباد

ایچ سی یو اسٹوڈنٹس یونین انتخابات، ایس ایف آئی اتحاد فاتح

یونیورسٹی آف حیدرآباد کے اسٹوڈنٹس یونین سال 2022-23 کے انتخابات میں اے ایس اے، ایس ایف آئی اور ڈی ایس یو اتحادنے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے تمام کلیدی عہدیدوں پرقبضہ کرلیا۔

حیدرآباد: یونیورسٹی آف حیدرآباد کے اسٹوڈنٹس یونین سال 2022-23 کے انتخابات میں اے ایس اے، ایس ایف آئی اور ڈی ایس یو اتحادنے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے تمام کلیدی عہدیدوں پرقبضہ کرلیا۔

پہلی بار دو دلت افرادبھی منتخب ہوئے ہیں ان میں صدریونین کے عہدہ پر منتخب دلت طالبعلم بھی شامل ہیں۔

امبیڈکر اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن (اے ایس اے)، اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا (ایس ایف آئی) اور دلت اسٹوڈنٹس یونین(ڈی ایس یو) اتحادنے اس الیکشن میں اے بی وی پی، اوبی سی فیڈریشن اور سیوالال ودیارتھی دل اتحاد کو شکست فاش دی جبکہ سوشل ڈیموکریسی اتحاد جن میں بہوجن اسٹوڈنٹس فرنٹ، فراٹرنیٹی مو ؤ منٹ، مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن، نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا اور ٹرائبل اسٹوڈنٹس فورم شامل تھے، تیسرے مقام پررہا۔

پراجوال گائیکواڈ جودلت امیدوارہیں، اسٹوڈنٹس یونین کے صدارتی عہدہ کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔پراجوال جنہوں نے 1838ووٹ حاصل کئے، نے اپنے قریبی حریف اے بی وی پی کے امیدوار بالا کرشنا کو 608 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔

اے ایس اے، ایس ایف آئی، ڈی ایس یو اتحاد نے نائب صدر، جنرل سکریٹری، جائنٹ سکریٹری، اسپورٹس سکریٹری اور کلچرل سکریٹری کے عہدوں پربھی قبضہ کرلیا۔

اے ایس اے، ایس ایف آئی اور ڈی ایس یو کے پرتھوی سائی نائب صدر منتخب ہوئے انہیں 1860 ووٹ ملے جبکہ اس اتحاد کے کرپاماریا جارج جنرل سکریٹری، کاتی گنیش جائنٹ سکریٹری، سی ایچ جیہ راج اسپورٹس سکریٹری اور لیکتھ کمار کلچرل سکریٹری کے عہدوں پرمنتخب ہوئے ہیں۔

رتیک لکشمن لالن ٹرانس خاتون، جنسی ہراسانی کیخلاف صنفی حساسیت کمیٹی کے تین ارکان میں سے ایک کے طورپر منتخب ہوئیں۔اے ایس اے،ایس ایف آئی اور ڈی ایس یو نے یونیورسٹی کیمپس میں فتح جلوس نکالا۔ رائے دہی کے دن اے بی وی پی اور ایس ایف آئی کے کارکنوں میں جھڑپ ہوگئی تھی۔

a3w
a3w