آندھراپردیش

کپم کے قریب دلخراش حادثہ، 3 ڈاکٹرس ہلاک

آندھراپردیش کے ضلع چتور میں اتوارکے روز پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں 3ڈاکٹرس ہلاک ہوگئے۔کپم ٹاؤن کے قریب یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جبکہ ایک کار کو جس میں یہ ڈاکٹرس سوارتھے، دوسری کارکے پیچھے سے ٹکردینے کے بعد ٹرک کی زد میں آگئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع چتور میں اتوارکے روز پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں 3ڈاکٹرس ہلاک ہوگئے۔کپم ٹاؤن کے قریب یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جبکہ ایک کار کو جس میں یہ ڈاکٹرس سوارتھے، دوسری کارکے پیچھے سے ٹکردینے کے بعد ٹرک کی زد میں آگئی۔

متعلقہ خبریں
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
حیدرآباد میں نشہ آور ممنوعہ انجکشن کی فروخت۔ مہدی پٹنم کے ہاسپٹل سے5 افراد گرفتار
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
اے پی کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی دہلی طلب

کپم کے نواح میں سٹی پلے گاؤں میں پالامانیر روڈ پریہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق پی ای ایس میڈیکل کالج کے طلبہ، اپنے ساتھی کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے کپم جارہے تھے کہ حادثہ کا شکار ہوگئے۔

جب کار سٹی پلی گاؤں کے قریب پہنچی تب ایک کار پیچھے سے ڈاکٹروں کی کارکوٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں یہ کار ٹرک کے نیچے گھس پڑی۔

ڈاکٹروں کی کارکئی بارپلٹی کھانے کے بعد سڑک کے مخالف سمت پر رک گئی تب مخالف سمت سے آنے الے ایک ٹرک نے اس کارکورونددیا کارمیں سوار تین طلبہ برسرموقع ہلاک ہوگئے ان کی شناخت و کاس، کلیان(ہاؤز سرجن)اورپراوین (سال سوم کاطالبعلم) کی حیثیت سے کی گئی۔

a3w
a3w