مہاراشٹرا

اجیت پوار کی این سی پی کا ایکس ہینڈل ”معطل“

شردپوار کی زیرقیادت این سی پی نے اپنے آفیشیل ایکس اکاؤنٹ (@ncpspeaks) پر مبینہ طور پر شکایت کی تھی کہ علاحدہ گروپ کا ایکس اکاؤنٹ اس کے آفیشیل اکاؤنٹ سے مماثلت رکھتا ہے۔

ممبئی: ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار زیرقیادت این سی پی کا ایکس (سابق ٹوئٹر) ہینڈل 15دنوں کے لیے معطل کردیا گیا۔پارٹی قائدین نے یہ الزام عائد کیا۔

متعلقہ خبریں
شردپوار کے خلاف شخصی حملے ناقابل برداشت: اجیت پوار
این سی پی مہاراشٹرا میں مقامی اور بلدی انتخابات میں تنہا مقابلہ کرے گی : اجیت پوار
’’میں اکیلا ہی یہ سب کیوں برداشت کروں‘‘، فلم کے سین پر کنگنا رناوت کا مذاق بن گیا
شردپوار گروپ کا نام ’نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شردچندر پوار‘
سفارتی تنازعہ پر بحث کیلئے این سی پی کا مطالبہ

ایکس پر ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ @ncpspeaks1 اکاؤنٹ قواعد کی خلاف ورزی پر معطل کردیا گیا حالانکہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

شردپوار کی زیرقیادت این سی پی نے اپنے آفیشیل ایکس اکاؤنٹ (@ncpspeaks) پر مبینہ طور پر شکایت کی تھی کہ علاحدہ گروپ کا ایکس اکاؤنٹ اس کے آفیشیل اکاؤنٹ سے مماثلت رکھتا ہے۔

تاہم اجیت پوار زیرقیادت این سی پی کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ایکس اکاؤنٹ چہارشنبہ کو بحال ہونے کا امکان ہے۔