تلنگانہ

بلز کی عدم ادائیگی پر کنٹراکٹر نے اسکول کی عمارت مقفل کردی

زیرالتوابلز پر کنٹریکٹر نے سرکاری اسکول کی عمارت کو مقفل کردیا۔اس کنٹریکٹر کی چار لاکھ روپئے کی رقم واجب الادا ہے۔

حیدرآباد: زیرالتوابلز پر کنٹریکٹر نے سرکاری اسکول کی عمارت کو مقفل کردیا۔اس کنٹریکٹر کی چار لاکھ روپئے کی رقم واجب الادا ہے۔

اس کنٹریکٹرسری کانت کا کہنا ہے کہ کاموں کی تکمیل کے باوجود بلز کی رقم وصول طلب ہے اسی لئے اس نے اسکول کی عمارت کو مقفل کردیاہے۔

کنٹریکٹر کی اس حرکت کے بعد اسکول کے اساتذہ بچوں کو واپس گھروں کو بھیجنے کے لئے مجبور ہوگئے۔یہ واقعہ ضلع کے کوتہ پلی منڈل کے چنتاکنٹہ سرکاری اسکول میں پیش آیا۔

a3w
a3w