کرناٹک

وزیر اعظم نے ’کیرالا اسٹوری‘ کا حوالہ دیتے ہوئے ’لو جہاد‘ کا مسئلہ چھیڑدیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے کرناٹک میں 10 /مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے ضمن میں جمعہ کو کانگریس پر لو جہاد کے ضمن میں سازشیوں کی حمایت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ’لو جہاد‘ کا مسئلہ چھیڑ دیا۔

بیلاری: وزیر اعظم نریندر مودی نے کرناٹک میں 10 /مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے ضمن میں جمعہ کو کانگریس پر لو جہاد کے ضمن میں سازشیوں کی حمایت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ’لو جہاد‘ کا مسئلہ چھیڑ دیا۔

متعلقہ خبریں
مودی کے دورہ اروناچل پردیش پر چین کا احتجاج
انڈیا اتحاد اگر بہن مایاوتی کو وزیر ِاعظم کا چہرہ بناکر پیش کرے تو یقینی طور پر زعفرانی پارٹی کا صفایہ ہوجائے گا
مودی کی تیسری میعاد کیلئے کرناٹک کی 102 سالہ خاتون کی پدیاترا (ویڈیو)
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
الکٹورل بانڈس سے متعلق سپریم کورٹ کا تاریخ ساز فیصلہ: شجاعت علی صوفی

بیلاری میں ایک بڑی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے حال ہی ریلیز متنازعہ فلم ’دی کیرالا اسٹوری‘ کا بالواسطہ حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک فلم کیرالا میں پیش آئے واقعات پر مبنی دہشت گردی کی نئی صورت پر بنائی گئی۔

مودی نے کہا ”کیرالا کی خوبصورت ممین کے لئے لوگ جفا کش اور ذہین ہیں۔ لیکن دہشت گردی کی ایک نئی شکل شروع کی گئی اور کانگریس دہشت گردی کی نئی شکل کے سازشیوں کی حمایت کررہی ہے۔ یہ نہیں بلکہ وہ سازشیوں کے ساتھ درپردہ سیاسی مفاہمت بھی کررہی ہے۔

کرناٹک کے لوگوں کو چاہئے کہ کانگریس کے بارے میں چوکس رہیں۔“ مودی نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ ووٹ بینک کی سیاست کی ہے جس کے نتیجہ میں دہشت گردی پھوٹ پڑی۔

گزشتہ چند برسوں میں دہشت گردی کی شکلیں بدل گئی ہیں۔ موجودہ وقتوں میں دہشت گردانہ کارروائیاں صرف بندوقوں اور بموں کو استعمال کرتے ہوئے نہیں کی جارہی ہیں۔

سماج کے کچھ لوگ خاموشی کے ساتھ دہشت گردی کی نئی شکل کو آگے بڑھارہے ہیں۔ ’دی کیرالا اسٹوری‘ ایسی ہی ایک کہانی رکھتی ہے اور اس پر بحث کی جارہی ہے۔“