الجزائر: الجزائر کی ایک مسجد میں عجیب واقعہ پیش آیا جہاں ایک بلی نماز تراویح پڑھانے والے امام کے کندھے پر جا کر بیٹھ گئی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بلی کو امام مسجد کے کندھے پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ امام صاحب نماز کی قراءت کر رہے ہیں۔
امام مسجد بھی بلی کے ساتھ شفقت سے پیش آئے۔ انہوں نے بلی کو کچھ نہیں کہا۔
بلی نے امام مسجد کے منہ سےاپنا منہ لگایا اور امام کے رکوع میں جانے سے تھوڑا قبل خود ہی ان کے کندھے سے اتر گئی۔
ویڈیو پر ٹوئٹر اور فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔
یہ واقعہ الجزائر کے شمال میں برج بوعریریج کی مسجد ابو بکرصدیق کے امام شیخ ولید مہساس کے ساتھ پیش آیا ہے۔