جرائم و حادثات

بنجارہ ہلز میں طالب علم پر قاتلانہ حملہ،نوجوان شدید زخمی

پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن نے سید قاسم ولد محمد حسیب نے ایک درخواست دیتے ہوئے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرنے کی انسپکٹر پولیس سے درخواست کی۔

حیدرآباد: پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن نے سید قاسم ولد محمد حسیب نے ایک درخواست دیتے ہوئے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرنے کی انسپکٹر پولیس سے درخواست کی۔

متعلقہ خبریں
کمسن ارمان چاؤش بنجارہ ہلزکے انسپکٹر
گاؤ رکھشکوں پر نامعلوم افراد کا حملہ، ایک ہلاک
مساج پارلر پر دھاوا، 8 خواتین اور دیگر دو گرفتار

انہوں نے اپنی درخواست میں بتایا کہ 3 نومبر کو دوپہر 2:10 بجے بنجارہ ہلز میں واقع تعلیمی ادارہ سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی پر چند نوجوان جن کی شناخت نعمان قادری، عدنان اور عمرعبدالحمید ایک طالبہ کو ہراساں کررہے تھے جس پر طالبہ نے اعتراض کیا۔

جس پر مذکورہ نوجوانوں نے لڑکی کو دھمکی دی۔ اس موقع پر میرے چھوٹے بھائی سید ہاشم طہٰ متعلم ایم بی اے امجد علی خان کالج بنجارہ ہلز نے اعتراض کیا۔

نعمان، عدنان، عمرعبدالحمید نے ان پر چاقو سے پیٹھ اور سر پر وار کیا۔ اس شکایت پر پولیس نے ایک مقدمہ دفعات 506,307 r/w 34 ipc کے تحت درج کرلیا۔

a3w
a3w