دہلی

’دہلی میں لوک سبھا الیکشن کی تیاریاں شروع کردی جائیں‘

سابق صدر کانگریس راہول گاندھی نے چہارشنبہ کے دن دہلی میں اپنی پارٹی کے قائدین کو قومی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں اپنے دوروں کے تجربہ کی جانکاری دی۔

نئی دہلی: سابق صدر کانگریس راہول گاندھی نے چہارشنبہ کے دن دہلی میں اپنی پارٹی کے قائدین کو قومی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں اپنے دوروں کے تجربہ کی جانکاری دی۔

متعلقہ خبریں
کانگریس کچرا پارٹی:کے ٹی آر
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
میں نے حکمت عملی کے تحت لوک سبھا الیکشن نہیں لڑا: پرینکا کا انٹرویو (ویڈیو)
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی
پرینکا گاندھی کا روڈ شو، مسلم علاقوں میں مکانوں کی چھتوں سے پھول برسائے گئے

کانگریس قیادت نے دہلی کے قائدین سے کہا کہ وہ لوک سبھا کی تمام 7 نشستوں میں الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں۔

کانگریس قائدین اور اس کے دہلی یونٹ کی یہ میٹنگ پارٹی ہیڈکوارٹرس میں ہوئی جس میں راہول گاندھی‘ کانگریس جنرل سکریٹری تنظیمی امور کے سی وینوگوپال‘ صدر دہلی پردیش کانگریس انیل کمار‘ الکا لامبا‘ ہارون یوسف‘ اجئے ماکن اور دیگر کئی قائدین نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راہول گاندھی نے اپنے حالیہ دورہ آزاد پور منڈی‘ مکرجی نگر‘ جامع مسجد‘ دہلی یونیورسٹی اور اوکھلا انڈسٹریل ایریاکے تجربات بیان کئے۔ راہول گاندھی نے پارٹی قائدین سے کہا کہ دارالحکومت دہلی میں لوک سبھا کی تمام 7 نشستوں پر کانگریس دوسرے نمبر پر رہی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کو کانگریس سے بڑی توقعات ہیں۔ ذرائع کے بموجب کانگریس دہلی یونٹ نے اشارہ دیا کہ پارٹی قیادت کو قومی دارالحکومت میں لوک سبھا الیکشن کے لئے عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کرنا چاہئے جبکہ پارٹی قیادت نے دہلی قائدین کو ہدایت دی کہ وہ لوک سبھا کے تمام 7 حلقوں میں تیاریاں شروع کردیں۔

انچارج دہلی پردیش کانگریس دیپک بابریہ نے میڈیا سے کہا کہ آج کی میٹنگ میں عام آدمی پارٹی سے اتحاد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا تاہم لوک سبھا الیکشن کی تیاریوں کے مدنظر دہلی میں تمام امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ پارٹی قیادت نے ہدایت دے دی ہے کہ تمام 7 پارلیمانی حلقوں میں تیاریوں کا آغاز کردیا جائے۔

a3w
a3w