تلنگانہ

کمسن ارمان چاؤش بنجارہ ہلزکے انسپکٹر

ذرائع کے بموجب ضلع عادل آباد کے رہنے والے ارمان چاؤش جوکینسرکے مرض میں مبتلا ہیں‘وہ ایم جے کینسر ہاسپٹل میں زیرعلاج ہیں۔

حیدرآباد: کینسر کے مریض کمسن ارمان چاؤش کوآج ایک دن کیلئے بنجارہ ہلز انسپکٹر کی سیٹ پر بٹھایاگیا۔

متعلقہ خبریں
عہدِ مصطفی کے تربیت یافتہ نوجوانوں کی یاد: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
پنجہ گٹہ کے معطل انسپکٹر گرفتار
بنجارہ ہلز میں طالب علم پر قاتلانہ حملہ،نوجوان شدید زخمی
مساج پارلر پر دھاوا، 8 خواتین اور دیگر دو گرفتار

ذرائع کے بموجب ضلع عادل آباد کے رہنے والے ارمان چاؤش جوکینسرکے مرض میں مبتلا ہیں‘وہ ایم جے کینسر ہاسپٹل میں زیرعلاج ہیں۔

معصوم ارمان کی خواہش تھی کہ وہ بڑے ہوکرپولیس افسر بنے۔ میک اے وش فاؤنڈیشن کے رکن نریش نے اس سلسلہ میں پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کرکے اجازت حاصل کی۔

ارمان چاؤش کوبنجارہ ہلزپولیس اسٹیشن لایاگیاجہاں انہیں انسپکٹر کا ڈریس پہنایا گیا‘انہیں کھلونے کی پستول دی گئی اوربنجارہ ہلز انسپکٹر کی سیٹ پربٹھایاگیا۔

پورے پولیس اسٹیشن کا دورہ کروایاگیا اور پولیس عہدیداروں سے ملاقات کروائی گئی۔ اس دوران ارمان چاؤش کی سب انسپکٹر کروناکرریڈی سے دوستی ہوگئی۔