دہلی
بنگلورو کے سافٹ ویئر جوڑے کو سپریم کورٹ کا مشورہ

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ایک سافٹ ویئر انجینئر جوڑے سے کہا کہ وہ شادی کو ایک اور موقع کیوں نہیں دیتے، کیوں کہ دونوں ایک دوسرے کو وقت نہیں دے پا رہے ہیں۔
جسٹس کے ایم جوزف اور جسٹس بی وی ناگ رتنا پر مشتمل بنچ نے کہا کہ شادی کے لیے وقت کہاں ہے۔ تم دونوں بنگلورو میں سافٹ ویئر انجینئر ہو۔ ایک کی ڈیوٹی دن میں اور دوسرے کی رات میں ہے۔
تم دونوں کو طلاق کے لیے بلکہ شادی کے لیے معذرت کرنی چاہیے۔
تم دونوں شادی کو دوسرا موقع کیوں نہیں دیتے؟