شمالی بھارت

اجتماعی شادیوں کی تقریب میں تنازعہ

حاملہ پائی جانے والی 4 خواتین کو اجتماعی شادیوں کے پروگرام میں حصہ لینے نہیں دیا گیا۔ مکھیہ منتری کنیا وِواہ یوجنا کے تحت حکومت ِ مدھیہ پردیش اہل جوڑو کو 56 ہزار روپیوں کی امداد دیتی ہے۔

ڈنڈوری: حکومت ِ مدھیہ پردیش کی اجتماعی شادیوں کی اسکیم اُس وقت تنازعہ میں گھر گئی جب بعض دلہنیں حاملہ پائی گئیں۔

اپوزیشن کانگریس نے جاننا چاہا کہ کِن رہنمایانہ خطوط کے تحت اِن عورتوں کی طبّی جانچ کی گئی۔

مکھیہ منتری کنیا وِواہ یوجنا کے تحت موضع گداسرائے میں ہفتہ کے دن 219 جوڑے رشتہ ازدواج میں بندھے تھے۔

کانگریس قائد اوم کار سنگھ مرکم نے ایسے ٹسٹ کو غریبوں کی بے عزتی قرار دیا۔ انھوں نے ریاستی حکومت سے وضاحت طلب کی۔

ڈنڈوری کے کلکٹر وِکاس مشرا نے پی ٹی آئی سے کہا کہ sickle cell انیمیا کا پتہ چلانے ٹسٹ کی ہدایت دی گئی تھی۔

حاملہ پائی جانے والی 4 خواتین کو اجتماعی شادیوں کے پروگرام میں حصہ لینے نہیں دیا گیا۔ مکھیہ منتری کنیا وِواہ یوجنا کے تحت حکومت ِ مدھیہ پردیش اہل جوڑو کو 56 ہزار روپیوں کی امداد دیتی ہے۔