حیدرآباد

فلیٹ میں سافٹ ویر انجینئر مشتبہ حالات میں مردہ پایا گیا

اپارٹمنٹ کے واچ مین کی مدد سے وہ، چمنی کے ذریعہ اندر داخل ہوا اور بیڈروم میں بھارگوا ریڈی کو مردہ پایا، اطلاع ملنے پر فوری پولیس وہاں پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں ایک31 سالہ سافٹ وئیر انجینئر اپنے ہی فلیٹ میں مشتبہ حالات میں مردہ پایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے نارسنگی پولیس اسٹیشن کے حدود میں پوپل گوڑہ کی الکا پور کالونی میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پڑوسی ریاست اے پی کے ضلع کرشنای کا متوطن وائی بھارگوا ریڈی، اپنے بیڈروم میں مردہ پایا گیا۔

پولیس کے مطابق اس فلیٹ میں وہ، اپنے دو ساتھیوں سائی سندیپ اور جسونت کے ساتھ رہتا تھا۔ سندیپ اور جسونت، چند دن قبل اپنے گاؤں جاچکے تھے جبکہ سندیپ، منگل کے روز حیدرآباد واپس لوٹا اور فلیٹ پہنچنے کے بعد اُس نے دروازہ پر دستک دی مگر اندر سے کوئی جواب نہیں ملا۔

 اپارٹمنٹ کے واچ مین کی مدد سے وہ، چمنی کے ذریعہ اندر داخل ہوا اور بیڈروم میں بھارگوا ریڈی کو مردہ پایا، اطلاع ملنے پر فوری پولیس وہاں پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا۔ پولیس نے بتایا کہ مشتبہ حالات میں خودکشی کا کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

a3w
a3w