شمالی بھارت

’بھارت جوڑو یاترا‘ کے جواب میں بی جے بی کی رتھ یاترا

راہول گاندھی کی ”بھارت جوڑو یاترا“ کے جواب میں راجستھان میں بی جے پی ایک بڑی رتھ یاترا نکالے گی، تاکہ موجودہ ریاستی حکومت کی مبینہ ناکامیوں کو بے نقاب کیا جاسکے۔

جئے پور: راہول گاندھی کی ”بھارت جوڑو یاترا“ کے جواب میں راجستھان میں بی جے پی ایک بڑی رتھ یاترا نکالے گی، تاکہ موجودہ ریاستی حکومت کی مبینہ ناکامیوں کو بے نقاب کیا جاسکے۔

ریاست کے تمام 200 حلقوں میں 17 نومبر تا 17 دسمبر 200 رتھ تعینات کیے جائیں گے، جو ایئر کنڈیشنڈ بسوں میں ترمیم کرتے ہوئے بنائے جائیں گے۔

یہ رتھ 7 تا 10 دن نکالے جائیں گے۔ اس دوران بی جے پی تمام 1100 منڈلوں اور 52000 پولنگ بوتھس کا احاطہ کرے گی۔ بی جے پی کارکنوں نے کہا ہے کہ رتھ یاترا سے پارٹی کا طاقتور چہرہ سامنے آئے گا اور اس کے ارکان میں جوش و خروش اور اعتماد پیدا ہوگا۔

ہم نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ کوئی بھی رکن اسمبلی، سابق امیدوار یا ضلع صدر اگر رتھ یاترا میں شرکت کرنا چاہتا ہو تو وہ متعلقہ حلقہ کے کسی سینئر سیاسی قائد سے ربط پیدا کرسکتا ہے۔

a3w
a3w