ایشیاء

چین کا 2030 تک چاند پر انسان بردار مشن بھیجنے کا منصوبہ

چین 2030 تک چاند پر انسان بردار مشن بھیجنے کے ساتھ ساتھ وہاں ایک تحقیقی اور تجرباتی اسٹیشن بنانے کے امکانات پر کام کرے گا۔

بیجنگ: چین 2030 تک چاند پر انسان بردار مشن بھیجنے کے ساتھ ساتھ وہاں ایک تحقیقی اور تجرباتی اسٹیشن بنانے کے امکانات پر کام کرے گا۔

متعلقہ خبریں
روس اور چین کا چاند پر نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے کا منصوبہ

چین کے انسان بردار خلائی پرواز پروگرام کے نائب ڈیزائنر ژانگ ہیلیان نے بدھ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ چین کی قومی خلائی انتظامیہ نے 2030 تک انسان کو چاند پر اتارنے کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

چین کے اخبار پیپلز ڈیلی نے مسٹر ژانگ کے حوالے سے کہا کہ ہمارا ملک 2030 تک سائنسی تحقیق کے لیے ایک انسان کو چاند پر اتارنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جس کے بعد ہم چاند پر تحقیق اور تجرباتی اسٹیشن بنانے پر توجہ مرکوز کریں گے اور ساتھ ہی قدرتی سیٹلائٹ اور متعلقہ تکنیکی ٹیسٹ پر منظم اور مسلسل تحقیق کریں گے۔

چینی انجینئر نے کہا کہ چینی محققین اس مشن کے لیے لانگ مارچ 10 کیریئر راکٹ، انسان بردار خلائی جہاز، قمری لینڈر اور انسان بردار قمری روور سمیت نئے آلات تیار کر رہے ہیں۔

a3w
a3w