شمالی بھارت

بھجن گانے والی مسلم گلوکارہ کے رشتہ دار کا قتل

بھجن گانے کے بعد تنازعہ کا شکار ہوجانے والی ایک مسلم گلوکارہ کے 17 سالہ بھائی کو نامعلوم حملہ آوروں نے اتوار کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا۔

مظفر نگر: بھجن گانے کے بعد تنازعہ کا شکار ہوجانے والی ایک مسلم گلوکارہ کے 17 سالہ بھائی کو نامعلوم حملہ آوروں نے اتوار کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ مہلوک خورشید‘ گلوکارہ فرمانی ناز کا رشتہ کا بھائی ہوتا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (رورل) اتول شری واستو ا نے کہا کہ یہ واقعہ ہفتہ کی رات رتن پوری کے محمدپور مفی موضع میں پیش آیا۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ ہم نے ایف آئی آر درج کرلی ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

a3w
a3w