حیدرآباد

تھیٹر میں فلم دیکھنے کے دوران دل کا دورہ، سافٹ ویر ملازم کی موت

مرلی کرشنا کو حال ہی میں سافٹ ویر انجینئر کی ملازمت ملی تھی اوروہ ملازمت پر رجوع ہونے والا تھا۔اس کے دوستوں کا کہنا ہے کہ مرلی کرشنا میں کوئی بری عادت نہیں تھی۔وہ ہمیشہ بہت متحرک رہتا تھا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے تھیٹر میں ایک سافٹ ویئر ملازم کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔اس کی شناخت کھمم ضلع کے نکل گارگاوں کے رہنے والے مرلی کرشنا کے طورپر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم
رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری
حیدرآباد کومشترکہ صدر مقام برقرار رکھنے کا مطالبہ،ہائی کورٹ میں عرضی

تفصیلات کے مطابق مرلی کرشنا اپنے دوستوں کے ساتھ حیدرآباد کی ایک تھیٹر میں فلم دیکھ رہا تھا کہ اچانک اپنی کرسی سے گرپڑا۔اس کو فوری طورپر اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرس نے معائنہ کے بعد اس کو مردہ قراردیا ۔

اس بات کی اطلاع اس کے ارکان خاندان کو دے دی گئی اور اس کی لاش آبائی گاوں منتقل کردی گئی۔ذرائع کے مطابق مرلی کرشناکاباپ میستری ہے اور ماں مزدوری کرتی ہے۔

مرلی کرشنا کو حال ہی میں سافٹ ویر انجینئر کی ملازمت ملی تھی اوروہ ملازمت پر رجوع ہونے والا تھا۔اس کے دوستوں کا کہنا ہے کہ مرلی کرشنا میں کوئی بری عادت نہیں تھی۔وہ ہمیشہ بہت متحرک رہتا تھا۔

a3w
a3w