حیدرآباد

بریکنگ نیوز: منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست حیدرآباد ظہیر الدین علی خان کا انتقال

انہیں فوری طور پر رش ہاسپٹل سوچترا چوراہا بوئن پلی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

حیدرآباد: روزنامہ سیاست حیدرآباد کے منیجنگ ایڈیٹر جناب ظہیر الدین علی خان کا آج شام انتقال ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت واقع ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ وہ انقلابی شاعر و گلوکار غدر کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ اچانک انہیں سینہ میں تکلیف محسوس ہوئی اور وہ بے ہوش ہوگئے۔

انہیں فوری طور پر رش ہاسپٹل سوچترا چوراہا بوئن پلی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

a3w
a3w