شمالی بھارت

بھیم آرمی کی عنقریب اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کا امکان

راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈی)‘ بھیم آرمی کے سربراہ چندرشیکھر آزاد کو اپوزیشن اتحاد میں لانے کی کوشش کررہی ہے تاکہ دلت ووٹوں کا فائدہ ملے کیونکہ چندرشیکھر آزاد کا خطہ میں خاصہ اثر و رسوخ ہے۔

لکھنو: بھیم آرمی‘ اپوزیشن اتحاد انڈیا میں شامل ہوسکتی ہے۔ راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈی)‘ بھیم آرمی کے سربراہ چندرشیکھر آزاد کو اپوزیشن اتحاد میں لانے کی کوشش کررہی ہے تاکہ دلت ووٹوں کا فائدہ ملے کیونکہ چندرشیکھر آزاد کا خطہ میں خاصہ اثر و رسوخ ہے۔

متعلقہ خبریں
جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک کی حکومت بنے گی: لالوپرساد یادو
انڈیا بلاک کا اتحاد ہریانہ میں نئی تاریخ رقم کرسکتا ہے: اکھلیش
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
ممتا یکم جون کو ہونے والی انڈیا الائنس میٹنگ میں شامل نہیں ہوں گی

آر ایل ڈی کے قومی جنرل سکریٹری تنظیمی امور ترلوک تیاگی نے کہا کہ ہماری پارٹی کے چندرشیکھر آزاد سے یقینا اچھے تعلقات ہیں تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ بھیم آرمی سربراہ‘ انڈیا بلاک میں کب اور کیسے شامل ہوں گے۔

آر ایل ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ چندرشیکھر آزاد دلت رائے دہندوں میں اپنی چھاپ گہری کرنے میں اپوزیشن اتحاد کی مدد کرسکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبہ قطعیت پاجائے تو چندرشیکھر آزاد‘ یوپی میں ایس پی۔ آر ایل ڈی۔ کانگریس اتحاد کا حصہ بن سکتے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ وہ بجنور کی محفوظ نشست نگینہ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کی تیاری میں ہیں جہاں دلتوں اور مسلمانوں کی قابل لحاظ آبادی ہے۔ وہ 9 اکتوبر کو نگینہ میں جلسہ عام سے خطاب کرنے والے ہیں۔