آندھراپردیش

اے پی: چلتی بس میں آگ، مسافرین شیشے توڑ کر باہر کود پڑے

اس واقعہ میں کسی کے ہلاک اور زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ تمام مسافرین کے محفوظ رہنے پر حکام نے بھی راحت کی سانس لی تاہم مسافرین کا لگیج اور مکمل بس جل کرخاکستر ہو گئی۔

حیدرآباد: چلتی بس میں اچانک آگ لگ گئی۔ یہ واقعہ اے پی کے الوری سیتاراماراجو ضلع کی اراکو وادی میں پیش آیا۔ یہ بس وادی سے وشاکھاپٹنم جارہی تھی۔ اس وقت پرائیویٹ ٹراویلس کی اس بس میں 24مسافرین سوار تھے۔

بتایاجاتا ہے کہ بس میں شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔

اس واقعہ کے ساتھ ہی چوکس ڈرائیور نے بس کو سڑک کے کنارے روک دیا اور فوری طورپر مسافرین کو بس سے نیچے اتاردیا۔

تاہم بعض مسافرین نے بس کے شیشے توڑکر باہر چھلانگ لگاتے ہوئے اپنی جان بچائی

اس واقعہ میں کسی کے ہلاک اور زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ تمام مسافرین کے محفوظ رہنے پر حکام نے بھی راحت کی سانس لی تاہم مسافرین کا لگیج اور مکمل بس جل کرخاکستر ہو گئی۔

a3w
a3w