جرائم و حادثات

بہادرپورہ پولیس اسٹیشن حدود میں قتل کی واردات

پولیس کے بموجب 35 سالہ شیخ قاسم عرف اشوساکن بشارت نگر کو دو نامعلوم افراد نے تیزدھاری ہتھیارسے حملہ کرکے زخمی کردیا۔اسے شدید زخمی حالت میں عثمانیہ دواخانہ کومنتقل کیاگیا جہاں وہ جانبرنہ ہوسکا۔

حیدرآباد: بہادرپورہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں آج رات دانماں ہٹس علاقہ میں قتل کی ایک واردات پیش آئی۔

پولیس کے بموجب 35 سالہ شیخ قاسم عرف اشوساکن بشارت نگر کو دو نامعلوم افراد نے تیزدھاری ہتھیارسے حملہ کرکے زخمی کردیا۔اسے شدید زخمی حالت میں عثمانیہ دواخانہ کومنتقل کیاگیا جہاں وہ جانبرنہ ہوسکا۔

اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی مقامی افراد میں سراسمیگی پھیل گئی۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول لوہارکاکام کرتاتھا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمین کی تلاش اسپیشل ٹیم کے ذریعہ کی جارہی ہے۔

بہادرپورہ پولیس نے قتل کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔واضح رہے کہ پرانے شہر کے علاقوں میں وقفہ وقفہ سے قتل کی وارداتوں کا سلسلہ چل رہاہے۔

a3w
a3w