شمالی بھارت

نتیش کمار کے مستعفی ہونے کا امکان،بی جے پی کے ساتھ مل کر نئی حکومت بنانے کی تیاریاں

پٹنہ میں پارٹی صدر کے سرکاری بنگلہ میں جنتادل یو کے سرکردہ قائدین جمع ہونے لگے ہیں۔ قوی اشارے ہیں کہ نتیش کمار چیف منسٹری چھوڑدیں گے اور بی جے پی کی تائید سے نئی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کریں گے۔

پٹنہ/ نئی دہلی: چیف منسٹر بہار نتیش کمار ایسا لگتا ہے کہ 3 سال سے بھی کم عرصہ میں دوسری سیاسی پلٹی مارنے والے ہیں۔ ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنتادل یو سربراہ امکان ہے کہ اتوار کی صبح اپنا استعفیٰ پیش کردیں گے۔ ذرائع نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پی ٹی آئی سے کہا کہ نتیش کمار اتوار کی صبح تک یقینا مستعفی ہوجائیں گے۔

متعلقہ خبریں
اڈانی گروپ کے خلاف تحقیقات ضروری: نتیش کمار
لالو پرساد یادو کے زیادہ بچوں پر نتیش کمار کا طنز
جے ایم ایم رکن اسمبلی سرفراز احمد اچانک مستعفی
میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں: لالو پرساد یادو
نتیش کمار حکومت نے اعتماد کا ووٹ جیت لیا

 آر جے ڈی قائدین نے آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ مستعفی ہونے سے قبل نتیش کمار لیجسلیچر پارٹی کی رسمی میٹنگ طلب کریں گے۔ سکریٹریٹ جیسے سرکاری دفاتر سے کہا گیا ہے کہ وہ اتوار کو کھلے رہیں۔

 ہفتہ کے دن ریاستی بی جے پی قائدین نے بھی پٹنہ میں اپنی میٹنگ کی۔ بی جے پی ذرائع نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ انہیں اعلیٰ قیادت سے ہدایت ملی ہے کہ نتیش کمار کے مستعفی ہونے تک کوئی رسمی اعلان نہ کیا جائے۔ نتیش کمار نے پوری طرح خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

آر جے ڈی‘ کانگریس اور بایاں بازو نے ان سے اپنا موقف واضح کرنے کو کہا ہے۔ پٹنہ میں پارٹی صدر کے سرکاری بنگلہ میں جنتادل یو کے سرکردہ قائدین جمع ہونے لگے ہیں۔ قوی اشارے ہیں کہ نتیش کمار چیف منسٹری چھوڑدیں گے اور بی جے پی کی تائید سے نئی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کریں گے۔

 آر جے ڈی قائدین اپنی پارٹی کی نائب صدر اور سابق چیف منسٹر رابڑی دیوی کے بنگلہ میں اکٹھا ہوئے۔ اس  بنگلہ میں وہ اپنے بیٹے تیجسوی یادو اور شوہر لالو پرساد یادو کے ساتھ رہتی ہیں جو پارٹی صدر ہیں۔10 سرکولر روڈ والے بنگلہ کی گیٹ کے باہر تمام قائدین کو اپنے موبائل فون جمع کرادینے کو کہا گیا۔

 یہ بنگلہ چیف منسٹر نتیش کمار کے سرکاری بنگلہ سے تھوڑی دور واقع ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ نتیش کمار کے مہاگٹھ بندھن چھوڑکر جانے کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال میں کیا لائحہ عمل اختیار کیا جائے اس پر تبادلہ خیال ہوا۔ آر جے ڈی کے بعض قائدین چاہتے ہیں کہ نئی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کردیا جائے۔

 وہ امید کرتے ہیں کہ مہاگٹھ بندھن کے 8  ارکان ِ اسمبلی کی تائید حاصل ہوجائے گی۔ دیگر قائدین بشمول تیجسوی یادو اس کے حق میں دکھائی نہیں دیتے کیونکہ جنتادل یو اور بی جے پی مل جائیں تو ان کے ارکان کی تعداد 243 رکنی اسمبلی میں 122 پارکرجائے گی۔

 اسی دوران سینئر بی جے پی قائد رادھا موہن سنگھ نے آج گورنر راجندر ارلیکر سے ملاقات کی۔ سابق مرکزی وزیر رادھاموہن سنگھ نے تاہم واضح کیا کہ وہ ان کے حلقہ لوک سبھا مشرقی چمپارن میں ایک تقریب میں گورنر کو مدعو کرنے کے لئے گئے تھے۔

انہوں نے بہار کی سیاسی صورتِ حال پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے میڈیا سے کہا کہ ہر سال میرے حلقہ میں کرشی میلہ(زرعی میلہ) لگتا ہے‘ میں گورنر کو مدعو کرنے آیا تھا۔

میں یہاں رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے آیا تھا۔ آئی اے این ایس کے بموجب چیف منسٹر نتیش کمار کی صدارت میں پٹنہ میں جنتادل یو کور کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اتوار کے دن 9 ویں مرتبہ چیف منسٹر بہار کی حیثیت سے حلف لیں گے۔

a3w
a3w