تلنگانہ

بیٹی کی گرفتاری کا باپ کوخدشہ

تلنگانہ کے چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤ نے کہاکہ ان کی دختر وبی آرایس ایم ایل سی کے کویتاکوانفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ‘دہلی شراب پالیسی اسکام میں ہفتہ کے روز دہلی میں گرفتارکرسکتی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤ نے کہاکہ ان کی دختر وبی آرایس ایم ایل سی کے کویتاکوانفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ‘دہلی شراب پالیسی اسکام میں ہفتہ کے روز دہلی میں گرفتارکرسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
ای ڈی کی نئی چارج شیٹ بی آر ایس ایم ایل سی ملزم
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
گاندھی جی کو کے سی آر کا خراج
چیف منسٹر کو گھیرتے ہوئے کے ٹی آر خود مشکل میں پڑ گئے

آج بی آرایس کے سینئر قائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے چندرشیکھرراؤنے کہاکہ ہفتہ کے روز ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کے بعد ای ڈی‘ کویتاکوحراست میں لے سکتی ہے۔

وہ اپنا بیان ریکارڈکرانے کل دہلی میں دفتر ای ڈی میں حاضرہونے والی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ چیف منسٹرنے کہاکہ بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت‘کویتا کوگرفتار کرتے ہوئے بی آرایس کودھمکانے کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے پارٹی قائدین کو یقین دلایا کہ پیچھے ہٹنے کا سوا ل ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہاکہ وہ اپنی لڑائی کودہلی تک لیجائیں گے۔بی آر ایس سربراہ نے کہاکہ دہلی شراب پالیسی اسکام میں کویتاکے ملوث ہونے کی ای ڈی تحقیقات کے بارے میں پارٹی لیڈروں میں کافی بے چینی ہے۔

کے سی آر کے فرزند وریاستی وزیر کے ٹی آر بھی اپنی بہن کا ساتھ دینے دہلی روانہ ہوچکے ہیں۔ کویتا‘ہفتہ 11مارچ کوای ڈی کے سامنے پیش ہوں گی۔

قبل ازیں کویتا نے کہاہے کہ ایک ذمہ دار شہری کے ناطہ وہ ای ڈی کے ساتھ مکمل تعاون کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ تحقیقات کے نام پر گندی سیاست کا کھیل کھیلا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ کئی باریہ کہہ چکی ہیں کہ شراب اسکام یا تحقیقات سے میرا کوئی لینادینانہیں ہے۔