تلنگانہ

ای ڈی کی نئی چارج شیٹ بی آر ایس ایم ایل سی ملزم

دہلی شراب پالیسی اسکام سے جڑے منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی نے جمعہ کے روز نئی چارج شیٹ داخل کی ہے جس میں بی آر ایس لیڈر کویتا کو ملزم بنایا گیا ہے۔

نئی دہلی: دہلی شراب پالیسی اسکام سے جڑے منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی نے جمعہ کے روز نئی چارج شیٹ داخل کی ہے جس میں بی آر ایس لیڈر کویتا کو ملزم بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
کشن ریڈی اور کویتا نے ووٹ دیا
کجریوال کو ای ڈی کا 5 واں سمن جاری
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
کویتا کی درخواست ضمانت، سی بی آئی کو نوٹس
کے ٹی آر اور کویتا کے زوال کا آغاز، منی لانڈرنگ کیس کے ملزم کا جیل سے مکتوب

سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی۔ فیڈرل ایجنسی نے 15 مارچ کو حیدرآباد سے تلنگانہ کے سابق چیف منسٹر کے سی آر کی دختر، کویتا کو گرفتار کیا تھا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ استغاثہ نے پی ایم ایل اے ایکٹ کے دفعات 45ا ور 44 (1) کے تحت عدالت کے سامنے شکایت نامہ داخل کیا ہے۔

اس کیس میں ای ڈی کی یہ 8 ویں چارج شیٹ ہے اور اب تک18افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جس میں دہلی کے چیف منسٹر کجریوال بھی شامل ہیں جنہیں سپریم کورٹ نے مشروط عبوری ضمانت پر رہا کردیا ہے۔