تعلیم و روزگار
بی ایڈکی پہلے مرحلہ کی کونسلنگ میں 10 ہزارطلبہ کوداخلے
تلنگانہ اسٹیٹ ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ (ٹی ایس ایڈسیٹ)2022 کی پہلے مرحلہ کی کونسلنگ میں جملہ 10,053 امیدواروں کو مختلف کالجوں میں نشستیں الاٹ ہوئی ہیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ (ٹی ایس ایڈسیٹ)2022 کی پہلے مرحلہ کی کونسلنگ میں جملہ 10,053 امیدواروں کو مختلف کالجوں میں نشستیں الاٹ ہوئی ہیں۔
بی ایڈمیں جملہ 14285 نشستیں دستیاب ہیں جبکہ پہلے مرحلہ میں 10,053 طلبہ کوداخلے دیئے گئے۔
داخلوں کیلئے 16664 امیدواروں نے ویب آپشن سے استفادہ کیا تھاجن طلبہ کو داخلہ مل چکا ہے انہیں جائننگ لیٹراورپے منٹ ٹیوشن فیس چالان کوڈاؤن لوڈ کرناہوگا۔
ریاست میں یونین بینک آف انڈیا کی کسی بھی شاخ میں ٹیوشن فیس داخل کی جاسکتی ہے۔
ٹیوشن فیس کی ادائیگی کے بعداہل امیدواروں کو اصل اسناد کی تنقیح کے لئے نشستیں الاٹ شدہ کالج سے رجوع ہوناہوگا اور انہیں 11نومبر سے قبل فیس ادائیگی کاچالان اور جائننگ لیٹر داخل کرنا ہوگا۔