شمالی بھارت

ہائی وے پر لاش کو رات بھر گاڑیاں روندتی رہی

اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں لکھنؤ۔اجودھیا نیشنل ہائی وے پر حادثے کا شکار ہوئے ایک شخص کی لاش کو رات بھر گزرنے والی گاڑیوں روندتی رہیں۔

بارہ بنکی: اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں لکھنؤ۔اجودھیا نیشنل ہائی وے پر حادثے کا شکار ہوئے ایک شخص کی لاش کو رات بھر گزرنے والی گاڑیاں روندتی رہی۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش
بچہ کی جنس کا پتا چلانے بیوی کا پیٹ چیرنے والے شخص کو سخت سزا
فیروزآباد کا نام چندرا نگر رکھنے کی تجویز کو منظوری
نوجوان کی خودکشی، تبدیلی مذہب کیلئے دباؤڈالنے کا الزام
بچے کے ساتھ بدفعلی

اور پولیس نے اتوار کی صبح مشکل سے شاہراہ پر پھیلے ٹکڑوں کو کسی طرح جمع کیا۔

نیشنل ہائی وے پر بگھورا گاؤں کے نزدیک راہ گیروں نے خوفناک منظر کو دیکھ کر پولیس کو اس کی اطلاع دی۔

اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے یہاں۔وہاں بکھرے جسم کے اعضاء کو بڑی مشکل سے جمع کیا۔

لا ش کے بکھری پڑی اعضاء کو دیکھ کر اندازہ لگایا جارہا ہے کہ متوفی مرد تھا۔ حادثہ رات میں کب اور کیسے ہوا یہ پتہ نہیں چل سکا ہے۔

سب سے بڑی بات تو یہ ہے کہ ہائی وے پر ایمبولنس تعینات ہے۔ رات میں پولیس کی گشت ہوتی ہے لیکن کسی کو کچھ نہیں پتا چلا۔

پولیس لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کر جانچ کررہی ہے۔

a3w
a3w