انٹرٹینمنٹدہلی

بی جے پی، شاہ رخ خان کی شکر گزار!

بی جے پی نے چہارشنبہ کے دن کانگریس کو نشانہ بنانے بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان کی نئی فلم ”جوان“ کا حوالہ دیا۔ اس نے دعویٰ کیا کہ اس فلم میں کانگریس زیرقیادت یو پی اے کے 10 سالہ کرپٹ دورِ حکمرانی کو بے نقاب کردیا۔

نئی دہلی: بی جے پی نے چہارشنبہ کے دن کانگریس کو نشانہ بنانے بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان کی نئی فلم ”جوان“ کا حوالہ دیا۔ اس نے دعویٰ کیا کہ اس فلم میں کانگریس زیرقیادت یو پی اے کے 10 سالہ کرپٹ دورِ حکمرانی کو بے نقاب کردیا۔

متعلقہ خبریں
فلم رضا کار، بی جے پی قائدین میں اختلافات عیاں
ممبئی میں 28دسمبر کو سفارتکاروں کیلئے ”ڈنکی“ کی خصوصی اسکریننگ
شاہ رخ خان نے فلم ڈنکی کا پوسٹر شیئر کرکے دیوالی کی مبارکباد دی
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ

بی جے پی کے قومی ترجمان گورؤ بھاٹیہ نے مودی حکومت کی 9 سالہ کامیابیاں اجاگر کرتے ہوئے فلم کا پوسٹر شیئر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں شاہ رخ خان کا شکریہ ادا کرنا چاہئے جنہوں نے فلم جوان کے ذریعہ 2004 تا 2014 کانگریس کا کرپٹ دورِحکمرانی بے نقاب کردیا جس میں پالیسی فیصلے نہیں ہوتے تھے۔

جوان ایک باپ بیٹے کی کہانی ہے اور شاہ رخ کے اس میں کئی روپ ہیں۔

فلم کے ڈائیلاگ کے حوالہ سے بی جے پی ترجمان نے مائیکروبلاگنگ سائٹ پر لکھا ”ہم جوان ہیں‘ اپنی جان ہزار بار داؤ پر لگاسکتے ہیں لیکن صرف دیش کے لئے‘ تمہارے جیسے دیش بیچنے والوں کے لئے ہرگز نہیں“۔