اتنی خوبصورت چائے والی شائد ہی کبھی دیکھی ہو۔ ویڈیو وائرل
آج کے دور میں جب سوشل میڈیا ہر فرد کو اپنی پہچان بنانے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے، ایسے میں چھوٹے کاروبار کرنے والے افراد بھی انٹرنیٹ کے ذریعہ نہ صرف اپنی محنت کو دنیا تک پہنچا رہے ہیں بلکہ لاکھوں لوگوں کے دل بھی جیت رہے ہیں۔

نئی دہلی: سوشل میڈیا کی دنیا میں آئے دن ایسے چہرے منظرِ عام پر آتے ہیں جو اپنی سادگی، محنت یا منفرد انداز کے باعث راتوں رات شہرت حاصل کر لیتے ہیں۔ حال ہی میں نیپال کی ایک نوجوان لڑکی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہی ہے، جو سڑک کنارے چائے کا اسٹال لگائے نہایت معصومیت سے لوگوں کو چائے پیش کرتی نظر آ رہی ہے۔ صارفین نہ صرف اس ویڈیو کو بڑی تعداد میں شیئر کر رہے ہیں بلکہ اس نیپالی لڑکی کے انداز، سادگی اور خوبصورتی کو بھی سراہ رہے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی نے ہلکے نیلے رنگ کا سوٹ اور سفید دوپٹہ زیب تن کر رکھا ہے، اس کے بال چھوٹے ہیں اور ماتھے پر ہلکی لٹیں اس کے چہرے پر ایک دلکش تاثر قائم کر رہی ہیں۔ وہ بڑے ہی وقار اور نرمی سے چائے تیار کرتی ہے اور پھر مسکراتے ہوئے گاہکوں کو چائے پیش کرتی ہے۔ اس کے لب و لہجے اور انداز میں ایسی اپنائیت ہے کہ لوگ نہ چاہتے ہوئے بھی اس کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں۔
یہ ویڈیو انسٹاگرام کے ایک اکاؤنٹ ‘nepal_beautiful_country_in_the’ پر شیئر کی گئی ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ کلپ ہزاروں بار دیکھا جا چکا ہے اور لاکھوں صارفین اس پر تبصرے کر چکے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا، ’’اتنی خوبصورت چائے والی شاید ہی کبھی دیکھی ہو۔‘‘ جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا، ’’یہ ویڈیو نیپال کے حسن اور سادگی کی بہترین مثال ہے۔‘‘
چائے کی دنیا میں اس سے قبل ہندوستان کے ’ڈولی چائے والے‘ کو بے پناہ شہرت حاصل ہو چکی ہے، جو اپنے منفرد انداز، اسٹائل اور فیشن کے باعث سوشل میڈیا پر سنسنی بن چکے ہیں۔ اب نیپالی چائے والی بھی اسی صف میں شامل ہوتی دکھائی دے رہی ہے، جس کی چائے سے زیادہ اس کی مسکراہٹ، سادگی اور نرم لہجہ لوگوں کو متاثر کر رہا ہے۔
آج کے دور میں جب سوشل میڈیا ہر فرد کو اپنی پہچان بنانے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے، ایسے میں چھوٹے کاروبار کرنے والے افراد بھی انٹرنیٹ کے ذریعہ نہ صرف اپنی محنت کو دنیا تک پہنچا رہے ہیں بلکہ لاکھوں لوگوں کے دل بھی جیت رہے ہیں۔ نیپال کی یہ چائے والی اس کی ایک بہترین مثال ہے، جو سادگی، خلوص اور محنت کے بل بوتے پر لاکھوں دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے۔