حیدرآباد

 بی جے پی ، ٹی آر ایس کو شکست دینے کی اہل: کونڈا ویشویشورریڈی

ویشویشور ریڈی نے وضاحت کرتے ہوئے وہ کانگریس میں تھے مگر جہاں عوام کی خدمت کی جاتی ہے وہ یہاں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے انہیں صحیح کمیٹی میں شامل کیا ہے۔ وہ ہر ماہ ایک قائد کو بی جے پی میں شامل کرانے کی کوشش کریں گے۔

حیدرآباد: بی جے پی قائد و سابق ایم پی کونڈا ویشیویشو رریڈی اور پارٹی کے رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر نے کہا کہ بی جے پی واحد پارٹی ہے جو آئندہ الیکشن میں حکمراں جماعت ٹی آر ایس کو شکست دینے کی طاقت واہلیت رکھتی ہے۔

صدر ریاستی بی جے پی بنڈی سنجے کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کے بعد ریڈی اور ایٹالہ راجندر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے سوا کوئی دوسری جماعت میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ وہ ٹی آرایس کو شکست دے سکے۔

 ویشویشور ریڈی نے وضاحت کرتے ہوئے وہ کانگریس میں تھے مگر جہاں عوام کی خدمت کی جاتی ہے وہ یہاں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے انہیں صحیح کمیٹی میں شامل کیا ہے۔ وہ ہر ماہ ایک قائد کو بی جے پی میں شامل کرانے کی کوشش کریں گے۔

 انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ پارٹی کے استحکام کیلئے بھر پور مساعی انجام دیں گے۔ ویشویشور ریڈی نے کہا کہ بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد ان سے ملنے کانگریس کا ایک قائد بھی نہیں آیا ہے لیکن بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد یہ قائدین مجھ پر سوال اٹھا رہے ہیں۔