شمالی بھارت

بی جے پی میٹنگ میں فائرنگ، ایک شخص زخمی

یہ میٹنگ سابق ڈپٹی چیف منسٹر ترکشورپرساد اور بی جے پی قائد نیرج کمارببلو کی موجودگی میں جنتادل یو کے بعض قائدین کو بھگوا جماعت میں شامل کرنے کیلئے منعقد ہوئی تھی۔

پٹنہ: بہار کے ضلع مدھے پورہ میں بی جے پی کی سیاسی میٹنگ میں اتوار کے دن فائرنگ میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

یہ میٹنگ سابق ڈپٹی چیف منسٹر ترکشورپرساد اور بی جے پی قائد نیرج کمارببلو کی موجودگی میں جنتادل یو کے بعض قائدین کو بھگوا جماعت میں شامل کرنے کیلئے منعقد ہوئی تھی۔

میٹنگ کیلئے قائدین کی آمد سے قبل فائرنگ ہوئی۔ زخمی کا نام سنجے بھگت بتایاگیا ہے جو مدھے پورہ کا بی جے پی قائد ہے۔ ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے ایک اور قائد پنکج پٹیل نے اس پرگولی چلائی۔

زخمی کو مدھے پور صدرہاسپٹل لے جایاگیا۔ ملزم کا تاہم دعویٰ ہے کہ بھگت اس سے پیسے مانگ رہاتھا۔ میٹنگ میں بھگت نے اسے پکڑلیاتھا اور اس نے خود کوچھڑانے کیلئے گولی چلائی۔

مرلی گنج بلاک میں منعقدہ میٹنگ کے دوران ہوا میں کئی راؤنڈ فائرہوئے جس سے افراتفری مچ گئی۔

a3w
a3w