شمالی بھارت

دھنی پور میں مسجد کی تعمیر ہنوزشروع نہ ہوسکی، ٹرسٹ کے پاس پیسہ نہیں

ٹرسٹ کے سکریٹری وترجمان اطہرحسین نے کہا کہ اب پراجکٹ کو کئی چھوٹے مرحلوں میں مکمل کیاجائے گا۔ انہوں نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ہم نے فنڈس کی قلت کی وجہ سے فی الحال پراجکٹ کو روک دیا ہے۔

لکھنو: فنڈس کی قلت نے انڈو۔اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کو ایودھیا کے دھنی پورگاؤں میں دواخانہ کی تعمیر ملتوی کرنے پر مجبورکردیا ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جو سپریم کورٹ کے رام مندرفیصلہ(2019) کے بعد بابری مسجد کے عوض وقف بورڈ کو دی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں
رام مندر کے درشن کیلئے پاکستان سے عقیدت مندوں کی آمد
رام مندر جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ : موہن بھاگوت
سکریٹریٹ مساجد کا افتتاح سکریٹریٹ کیساتھ کیوں نہیں؟ محمد مشتاق ملک
کیا ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر سے مسائل حل ہوگئے؟ کانگریس لیڈرکا سوال
حیدرآباد: ایودھیا کے باشندے نے جنسی تعلق سے انکار پر ساتھی کا قتل کردیا

 ٹرسٹ بڑے پراجکٹ کے تحت مسجد‘ چیاریٹی ہاسپٹل‘ ایک لنگرخانہ تعمیر کرنے کی تجویز رکھتا ہے۔ ارکان کے بموجب ٹرسٹ اصل میں پہلے دواخانہ اور بعد میں مسجد تعمیرکرنے کا منصوبہ رکھتا تھا لیکن پیسہ کی کمی کی وجہ سے اسے پیچھے ہٹناپڑا۔

 ٹرسٹ کے سکریٹری وترجمان اطہرحسین نے کہا کہ اب پراجکٹ کو کئی چھوٹے مرحلوں میں مکمل کیاجائے گا۔ انہوں نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ہم نے فنڈس کی قلت کی وجہ سے فی الحال پراجکٹ کو روک دیا ہے۔

دشواریوں کے باوجود ہم اسے ترک نہیں کریں گے بلکہ حکمت عملی بدلیں گے۔ ہم پراجکٹ کوکئی چھوٹے پراجکٹس میں بانٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کو مسجد کانیا نقشہ دیں گے۔

 مسجد کی تعمیر میں کم پیسہ لگتا ہے‘ جو جمع کرنا آسان ہوگا۔ اطہرحسین کے بموجب مسجد  1500 مربع فیٹ کی ہوگی اور اس کی تعمیر پر 8 تا10کروڑ روپئے خرچ ہوں گے۔

 اس مسجد میں سولارپیانل لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد‘دواخانہ کے بعد تعمیر کی جانی تھی لیکن ٹرسٹ دواخانہ کی تعمیر کیلئے درکار 300کروڑ روپئے جمع نہیں کرسکا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسجد سے پہلے دواخانہ کی تعمیر کی کوشش میں تھے لیکن یہ  300کروڑ روپیوں کا بڑا پراجکٹ ہے۔

 مسجد جس علاقہ میں بننی ہے وہاں پہلے سے کئی مساجد موجود ہیں لہذا ہم نے سوچا تھا کہ پہلے چیاریٹی ہاسپٹل اور لنگرخانہ بنایاجائے۔ فاؤنڈیشن کے چیف ٹرسٹی ظفرفاروقی نے جو اترپردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ کے صدرنشین بھی ہیں کہا کہ ٹرسٹ کے ارکان آئندہ ماہ سے ملک بھر میں لوگوں سے چندہ جمع کرناشروع کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکمت عملی وضع کرنے جولائی کے اختتام پر بورڈ کی میٹنگ ہوگی۔ 9نومبر2019ء کو سپریم کورٹ نے رام جنم بھومی۔بابری مسجد کیس فیصلہ میں بابری مسجد کے عوض مسلمانوں کو ایودھیا میں 5ایکڑاراضی مسجد کی تعمیر کیلئے دینے کی ہدایت دی تھی۔

ضلع انتظامیہ نے رام مندرسے تقریباً25کیلومیٹردور موضع دھنی پورگاؤں میں اترپردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ کو 5ایکڑاراضی دے دی۔ مسجد کی تعمیر کیلئے جولائی 2020ء میں وقف بورڈ نے انڈو۔اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے نام سے ایک ٹرسٹ بنادیا۔

ٹرسٹ نے بعدازاں فیصلہ کیاکہ 5ایکڑاراضی پر مسجد کے علاوہ ایک چیاریٹی ہاسپٹل‘ ایک لنگرخانہ‘ ایک لائبریری اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بھی بنایاجائے۔ دھنی پورگاؤں میں مسجد کی تعمیر ابھی تک شروع نہیں ہوئی جبکہ رام مندر کی تعمیر آخری مرحلہ میں ہے اور آئندہ سال جنوری میں اسے کھولاجانے والا ہے۔

a3w
a3w