حیدرآباد

گھر گھر کچرے کی وصولی کو یقینی بنائے, فٹ پاتھس پر غیر مجاز قبضوں کو برخاست کیا جائے: کمشنر بلدیہ

کمشنر جی ایچ ایم سی رونالڈ روز نے صفائی عملے کو ہدایت دی کہ وہ گھر گھر کچرے کی وصولی کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کریں۔

حیدرآباد: کمشنر جی ایچ ایم سی رونالڈ روز نے صفائی عملے کو ہدایت دی کہ وہ گھر گھر کچرے کی وصولی کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کریں۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے 110 ویں عرس مبارک کے موقع پر جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد
حیدر آباد کے 5 لاکھ 41 ہزار بوگس ووٹ فہرست سے حذف
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
نرمل میں 2 روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام
نرمل میں ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح

کمشنر آج ساؤتھ زون کے علاقہ راجندر نگر عطاپور ڈیویژن میں صفائی کے کاموں کا معائنہ کررہے تھے۔ کمشنر نے اس موقع پر پدا تالہ کنٹہ کا معائنہ کیا۔

اس دوران نیشنل اکیڈیمی آف کسٹمس‘ نارکو ٹکس اینڈ ان ڈائرکٹ ٹیکیس آفیسرس نے کمشنر رونالڈ روز سے ملاقات کی اور انہیں ’سوچھ بھارت پروگرام‘ کے تحت تالہ کنٹہ کی صفائی اور خوبصورت بنانے کا پیشکش کیا اور کہا کہ وہ رضاکارانہ طور پر پدا تالہ کنٹہ کی صفائی اور کنٹہ کو سرسبزو شاداب بنانے کی ذمہ داری قبول کرنے تیار ہیں۔

کمشنر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ تالاب کے اطراف لائیٹنگ‘ فینسنگ‘ سی سی کیمرہ اور اوپن جم میٹریل کا انتظام کریں۔ اس دوران کمشنر نے چنتا کنٹہ پارک کا معائنہ کیا۔

جہاں مارننگ واکرس نے کمشنر سے شکایت کی کہ پارک کے اندرونی حصہ میں سیوریج کا گندہ پانی داخل ہورہا ہے جس کی وجہ سے اس حلقہ میں تعفن پھیل گیا ہے۔

عوام نے گندہ پانی کا رخ موڑ دینے کا کمشنر سے درخواست کی۔ کمشنر نے اگزیکیٹیو انجینئر کو ہدایت دی کہ وہ اس سلسلہ میں ضروری اقدامات کریں۔

بعد ازاں‘ کمشنر نے جنا پریہ اپارٹمنٹ حیدر گوڑہ کا دورہ کیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ فٹ پاتھس پر غیر مجاز قبضوں کو برخواست کروائیں۔ دورہ میں ڈائرکٹر پرکاش ریڈی‘ زونل کمشنر وینکنا‘ ڈپٹی کمشنر روی کمارودیگر عہدیدار شامل تھے۔