کرناٹک

بی جے پی کے 40 اسٹار پرچارکوں کی فہرست جاری

بی جے پی نے اگلے ماہ منعقد شدنی اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی کے 40 اسٹار پرچارکوں کی فہرست جاری کی

بنگلورو: بی جے پی نے اگلے ماہ منعقد شدنی اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی کے 40 اسٹار پرچارکوں کی فہرست جاری کی جن میں وزیراعظم نریندر مودی،بی جے پی کے صدر جے پی نڈا، اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی وزراء کی ایک طاقتور ٹیم شامل ہے۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
امیت شاہ اور نڈا کا انتخابی دورہ تلنگانہ
مودی کے خلاف توہین عدالت مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ: مشیر حکومت تلنگانہ
کانگریس نے توہین کیلئے ہندو دہشت گردی کا لفظ دیا: یوگی
بی جے پی، خواتین کو دوسرے درجہ کا شہری سمجھتی ہے: راہول گاندھی (ویڈیو)

فہرست میں مرکزی وزراء راجناتھ سنگھ، امیت شاہ، نتن گڈکری، نرملا سیتارمن، اسمرتی ایرانی، دھرمیندر پردھان، منسکھ منڈاویہ اور پرلاد جوشی کے علاوہ مدھیہ پردیش اور آسام کے وزرائے اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور ہیمنت بسوا شرما اور مہاراشٹرا کے ڈپٹی چیف منسٹر دیویندر پھڈنویس کو بھی شامل کیا گیا۔

a3w
a3w