شمالی بھارت
پرانی رنجش، اجمیر میں قوال کا قتل
خاندانوں کے درمیان جھگڑے کے بعد چراغ نام کے قوال کو منگل کو دیر رات کلہاڑی مار کر قتل کر دیا گیا۔ حملے کے بعد افراتفری مچ گئی جہاں کچھ لوگوں نے سنگین طور پر زخمی ہوئے قوال کو سرواڑ سرکاری اسپتال پہنچاہا جہاں اس کے علاج کے درمیان دم توڑ دیا۔
اجمیر: راجستھان میں اجمیر ضلع کے سرواڑی مین پرانی رنجش کے سلسلے میں قوال خاندانوں کے درمیان جھگڑے کے بعدایک قوال کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔
سرود میں درگاہ روڈ واٹر ٹینک کے قریب کئی دنوں سے خاندانوں کے درمیان جھگڑے کے بعد چراغ نام کے قوال کو منگل کو دیر رات کلہاڑی مار کر قتل کر دیا گیا۔ حملے کے بعد افراتفری مچ گئی جہاں کچھ لوگوں نے سنگین طور پر زخمی ہوئے قوال کو سرواڑ سرکاری اسپتال پہنچاہا جہاں اس کے علاج کے درمیان دم توڑ دیا۔
واقعہ کی اطلاع پر کیکڑی کے ایڈیشنل سپرٹنڈنٹ آف پولیس گھن شیام شرما، ڈپٹی سپرٹنڈنٹ کھیو سنگھ راٹھور، سرواڑ تھانہ انجارج سوریہ بھان موقع پر پہنچے اور ایف ایس ایل کی ٹیم کو بلا کر ثبوٹ تلاش کئے گئے۔ معاملے میں پولیس نے قتل کی سازش میں شامل گیارہ لوگوں کو حراست میں لیا۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔