حیدرآباد

ڈاکو، فلمی انداز میں سونا، زیورات لے کر فرار

چیتنیہ پوری پولیس اسٹیشن کے حدود میں آج رات 9بجے کے قریب فلمی اندازمیں جیولری شاپ سے زیورات کولوٹنے کا واقعہ پیش آیا۔

حیدرآباد: چیتنیہ پوری پولیس اسٹیشن کے حدود میں آج رات 9بجے کے قریب فلمی اندازمیں جیولری شاپ سے زیورات کولوٹنے کا واقعہ پیش آیا۔

سنیہاپوری کالونی میں ڈاکوؤں کی 4رکنی ٹولی مادھوجیولرس میں داخل ہوئی اور شاپ کا شیٹر بند کرکے فائرنگ شروع کردی اس فائرنگ میں شاپ کامالک کا سنان چودھری اور ملازم راجکمارشدید زخمی ہوگیا۔فائرنگ کے بعد ڈاکوؤں نے3کیلوزیورات لے کر فرار ہوگئے۔بتایا جاتاہے کہ یہ ٹولی4ارکان پرمشتمل تھی جوپلسراور ایکٹیواپرسوار تھے۔

یہ ٹولی‘مونڈہ مارکٹ سکندرآباد سے راجکمار کا تعاقب کررہی تھی۔ راجکمار‘سونا اور دیگر جیولری لے کراپنے شوروم آرہاتھا۔راجکمار جیسے ہی شاپ میں داخل ہوگیا ڈاکوبھی اس کے ساتھ اندر آگئے اور شیٹر بندکرتے ہوئے فائرنگ شروع کردی۔ بتایا جاتاہے کہ ڈاکوؤں نے 4 راؤنڈفائرنگ کی۔

اس فائرنگ میں مالک کاسان چودھری اور راجکمار زخمی ہوگئے جس کے بعد ڈاکو‘سونا اور زیورات لے کرفرار ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی راچہ کنڈاپولیس کے اعلیٰ عہدیدارفوری جائے وقوع پہونچ گئے ڈاگ اسکواڈ ٹیم کوطلب کرلیا گیا۔ حملہ آورڈاکوؤں کی تلاش کیلئے پولیس متحرک ہوگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلئے گئے۔ اطلاعات کے مطابق سنیہا پوری کالونی میں دونامعلوم افراد جوآتشیں اسلحہ سے لیس تھے ایک جیولری شاپ میں داخل ہوئے اور ملازمین کوتمام جیولری ان کے حوالے کرنے کوکہاتاہم ان ملازمین نے ان دونوں کوپکڑنے کی کوشش کی تب نامعلوم افراد نے 3 راؤنڈفائرنگ کردی جس میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

بعدازاں ڈاکو‘ڈسپلے میں رکھے سونے کے زیورات اورجیولری لے کر فرار ہوگئے۔ زخمیوں کوہاسپٹل منتقل کردیاگیا۔ ایل بی نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے۔