مہاراشٹرا میں ایک شخص نے بیوی اور 2 بیٹوں کا قتل کردیا

پرکاش مالی نے اپنی بیوی گایتری(36)پر کسی دوسرے شخص کے ساتھ تعلق رکھنے پر شک کی بنیادپر گلا گھونٹ دیا۔ جس کے بعد،اس نے منگل کی رات اپنے دونوں بیٹے ادیتی مالی (17)اور کرشنا(13) کا بھی قتل کر دیا۔

کولہاپور:مہاراشٹر کے کولہاپورضلع کی کاگل تحصیل میں ایک شخص نے منگل کو اپنے دو بیٹوں اور بیوی کا قتل کر دیااور بعد میں پولیس کے سامنے خود سپردگی کر دی۔

ذرائع نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی۔ ذرائع نے بتایاپرکاش مالی نے اپنی بیوی گایتری(36)پر کسی دوسرے شخص کے ساتھ تعلق رکھنے پر شک کی بنیادپر گلا گھونٹ دیا۔ جس کے بعد،اس نے منگل کی رات اپنے دونوں بیٹے ادیتی مالی (17)اور کرشنا(13) کا بھی قتل کر دیااور مالی نے نزدیک پولیس اسٹیشن جاکرخود سپردگی کی۔