تعلیم و روزگار

آئی سیٹ، درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع

تلنگانہ اسٹیٹ آئی سی ای ٹی(آئی سیٹ)۔2024 کے لئے درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ پہلے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق درخواستیں داخل کرانے کی آخری تاریخ 30 اپریل مقرر کی گئی تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ آئی سی ای ٹی(آئی سیٹ)۔2024 کے لئے درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ پہلے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق درخواستیں داخل کرانے کی آخری تاریخ 30 اپریل مقرر کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں
پالی سیٹ کا اعلامیہ جاری درخواستوں کی وصولی کا آغاز
اردو الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کی مالی اعانت کیلئے درخواستیں مطلوب
تلنگانہ بھر سے پہلے دن 7.46 لاکھ درخواستیں وصول
بیسٹ اردو ٹیچرس ایوارڈ برائے سال 23-2022 کیلئے درخواستوں کی طلبی
سبسیڈی لون کی تمام درخواستوں کی منظوری کا مطالبہ

آئی سی ای ٹی۔2024 کنوینر نے آج ایک بیان جاری کیا ہے کہ درخواستیں بغیر کسی تاخیری فیس کے 7 مئی تک آن لائن قبول کی جائیں گی۔ اس کا باضابطہ اعلان کونسل آف ہائر ایجوکیشن کے چیرمین لمبادری، کاکتیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٹی رمیش اور کنوینر پروفیسر ایس نرسمہا چاری نے کیا۔

ایس سی، ایس ٹی، معذور افراد 550 روپے، دیگر 750 روپے فیس کے ساتھ آن لائن درخواستیں دے سکتے ہیں۔ اگر درخواست میں کوئی خامی یا غلطی ہو تو امیدوار 17 سے 20 مئی کے درمیان تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔ ہال ٹکٹ 28 مئی سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔

پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق آئی سیٹ امتحانات 4 اور 5 جون کو ہوں گے چونکہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج 4 جون کو جاری کیے جائیں گے۔

اس پس منظر میں تلنگانہ کونسل آف ہائر ایجوکیشن نے آئی سیٹ امتحان ایک دن تاخیر سے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے مطابق آئی ایس ای ٹی کا امتحان 5 اور 6 جون کو ہوگا۔ 15 جون کو ابتدائی کلید، 16 سے 19 جون کے درمیان اعتراضات کی منظوری، 28 جون کو حتمی کلید، 28 جون کو نتائج جاری کیے جائیں گے۔