تلنگانہ میں آئندہ 4 دنوں میں بارش کی پیش قیاسی
محکمہ موسمیات نے آئندہ4دنوں کے دوران ریاست تلنگانہ میں گرج چمک کے ساتھ بھاری بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔
حیدرآباد: مرکز موسمیات حیدرآباد کے مطابق ریاست کے کسی بھی مقام پر فوری طور پر بارش سے راحت کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ4دنوں کے دوران ریاست تلنگانہ میں گرج چمک کے ساتھ بھاری بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔
حیدرآباد، رنگاریڈی، وقارآباد، عادل آباد، کمرم بھیم آصف آباد، نرمل، جگتیال، نظام آباد، منچریال، کاماریڈی، سرسلہ، میدک، سنگاریڈی، محبوب نگر، نارائن پیٹ، گدوال اور ونپرتی کے بشمول ریاست کے دیگر کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے عوام پر زور دیا کہ وہ گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران درختوں کے نیچے نہ ٹھہریں، تالابوں، جھیلوں اور دیگر ذخائر آب سے دور رہیں گھروں میں رہیں، اپنی کار، گاڑیوں، ٹرینوں میں پکے پناہ گاہیں تلاش کریں۔
گرج کی آخری کڑک سننے کے 30 منٹ بعد باہر آئیں۔ اگر کوئی پناہ دستیاب نہ ہو تو فوری طور پر لائٹنگ کراوچ (اکڑاؤں) حالات میں بیٹھ جائیں اور اپنے دونوں ہاتھوں سے دونوں کانوں کو دبائے رکھیں تاکہ آپ کا ربط زمین سے کم سے کم باقی رہ پاسکے۔ بارش اور بادل گرجنے کے وقت برقی یا الیکٹرانک آلات کا استعمال نہ کریں۔ برقی پولس سے دور رہیں۔