حیدرآباد

تلنگانہ میں منکی پاکس سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا آغاز

متاثرہ افراد اور جانوروں کے ربط میں آنے سے صحت مند منکی پاکس سے متاثر ہوتا ہے۔ متاثرہ شخص جس کے جسم پر چھالوں کو چھونے، سانس کے بخارات، آلودہ میٹریل سے یہ مرض پھیلتا ہے۔

حیدرآباد: دنیا بھر میں منکی پاکس کے کیسوں میں تیزی کے ساتھ اضافہ کے درمیان تلنگانہ کے شعبہ صحت عامہ منکی پاکس کی وبا پھوٹ پڑنے کی صورت میں اس وبا کو روکنے کیلئے مناسب تیاریاں کررہا ہے۔ اس وبا کو ابتدا میں ہی قابو پانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

 بتایا جاتا ہے کہ اسمال پاکس(چیچک) کے ویکسین سے منکی پاکس سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ سینئر ہیلت آفیسر نے بتایا کہ ریاست میں تاحال منکی پاکس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم دنیا کے50 ممالک میں منکی پاکس کے واقعات درج کئے جاچکے ہیں۔

 ریاست میں یہ بیماری پھوٹ پڑنے کی صورت میں اس سے نمٹنے کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ چیچک کے ٹیکے لینے سے منکی پاکس سے محفوظ رہ جاسکتا ہے۔ منکی پاکس، کی بیماری خود سے ہی کم ہوجائے گی۔4-2 ہفتوں تک اس کی علامتیں رہیں گی اس بیماری میں اموات کی شرح تین سے 5فیصد کے درمیان بتائی گئی ہے۔

 متاثرہ افراد اور جانوروں کے ربط میں آنے سے صحت مند منکی پاکس سے متاثر ہوتا ہے۔متاثرہ شخص   جس کے جسم پر چھالوں کو چھونے، سانس کے بخارات، آلودہ میٹریل سے یہ مرض پھیلتا ہے۔ اس بیماری سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت، مناسب تیاریاں کررہا ہے۔

عملہ بشمول ہیلت کئیر ورکرس، نرسس، ڈاکٹروں کو مناسب تربیت دی جائے گی۔ انہیں اس مرض کی  علامتوں اور اشاروں کی شاندہی اسکریننگ کی ٹریننگ دی جائے گی۔ ٹریننگ اور تیاریاں مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط پر عمل کیا جائے گا۔ منکی پاکس کے علاج کیلئے سرکاری دواخانوں کی نشاندہی کی جائے گی۔