حیدرآباد

ڈبل بیڈرومکانات فراہم کرنے میں ناکامی کا الزام، سرکاری اراضی پر جھونپڑیاں ڈال دی گئی

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع منچریال میں ریاستی حکومت کی جانب سے غریبوں کو ڈبل بیڈروم کی اسکیم کے تحت مکانات کی فراہمی کے وعدہ کے پورانہ ہونے پر سی پی آئی ایم کے مقامی لیڈروں اور کارکنوں کی مدد سے غریبوں نے سرکاری اراضی پر جھونپڑیاں ڈال دیں۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

انہوں نے کہاکہ چونکہ حکومت ان کو ڈبل بیڈروم کی اسکیم کے تحت مکانات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے، اسی لئے وہ اس اراضی پر اپنے طورپر چھونپڑیاں بنالیں گے۔

انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر پولیس کی مدد سے ان کی جھونپڑیوں کو منہدم کرنے کی کوشش کی گئی تو بڑے پیمانہ پر احتجاج کیاجائے گا۔

سی پی آئی ایم کے لیڈروں نے متاثرین کی مکمل حمایت کی۔

پارٹی لیڈروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ریاست میں بی آرایس حکومت کی تشکیل کے 8 سال سے زائد عرصہ کے گذرجانے کے باوجود غریبوں کوڈبل بیڈروم مکانات فراہم کرنے کے وعدہ کو حکومت نے پورانہیں کیا ہے۔

اسی دوران پولیس نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ لا اینڈآرڈرمیں خلل پیدا کرنے کی کوشش پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

a3w
ذریعہ
یواین آئی
a3w