حیدرآباد

تلنگانہ میں 8 اگست کو شدید بارش کا امکان

مرکز موسمیات نے جمعہ کے روز بتایا کہ عادل آباد‘ کمرم بھیم آصف آباد‘منچرال ‘نرمل‘نظام آباد‘ جگتیال‘سرسلہ‘وجئے شنکر بھوپال پلی اور ملگ اضلاع میں کہیں کہیں انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔

حیدرآباد: خلیج بنگال میں شمال مغرب اوراس سے متصل مغربی وسط میں 7اگست کوریاست تلنگانہ میں انتہائی شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔مرکز موسمیات نے جمعہ کے روز بتایا کہ عادل آباد‘ کمرم بھیم آصف آباد‘منچریال‘نرمل‘نظام آباد‘ جگتیال‘سرسلہ‘وجئے شنکر بھوپال پلی اور ملگ اضلاع میں کہیں کہیں انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے بیشترمقامات پر بارش ہوئی۔