بھارت

جنتر منتر پر ہاتھا پائی‘ سومناتھ بھارتی پولیس کی حراست سے رہا

سومناتھ بھارتی نے کہا کہ ہمیں ابھی ابھی چھوڑا گیا ہے اور ہم پھر ایک بار جنتر منتر جائیں گے۔ ہماری بیٹیاں اور بہنیں جنہوں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا ہے‘ گزشتہ 10 سے جنتر منتر پر بیٹھی ہوئی ہیں پھر ہم گھر پر کس طرح چین سے بیٹھ سکتے ہیں۔

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سومناتھ بھارتی کو آج رہا کردیا گیا۔ وہ کل رات شہر میں بارش کے بعد ریسلرس کو پلنگ دینے جنتر منتر گئے تھے جہاں انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔ بھارتی کو کاپاشیرا پولیس اسٹیشن لے جایا گیا تھا جہاں انہیں چند گھنٹوں تک رکھا گیااور بعدازاں رہا کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں
جیل میں کجریوال سے دہشت گرد جیسا سلوک: بھگونت مان
کمیونزم کبھی نہیں مرے گا رکن اسمبلی سامباشیوا راؤ
تلنگانہ کے 6 ایم ایل ایز، 100کروڑ مالیتی اثاثوں کے کلب میں شامل
انڈیا اتحاد میں نشستوں کی تقسیم پر بات چیت زور پکڑے گی
عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر طاہر حسین کو ضمانت منظور

انہوں نے کہا کہ ہمیں ابھی ابھی چھوڑا گیا ہے اور ہم پھر ایک بار جنتر منتر جائیں گے۔ ہماری بیٹیاں اور بہنیں جنہوں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا ہے‘ گزشتہ 10 سے جنتر منتر پر بیٹھی ہوئی ہیں پھر ہم گھر پر کس طرح چین سے بیٹھ سکتے ہیں۔

عام آدمی پارٹی قائد نے چہارشنبہ کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی ہدایت پر جنتر منتر جائیں گے تاکہ احتجاجیوں کو فولڈنگ پلنگ فراہم کرسکیں۔

 انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ چھوٹی سے مدد اس مشکل گھڑی کو ریسلرس کے لئے تھوڑاسا آسان بنادے گی۔ چہارشنبہ کی رات ریسلرس اور پولیس کے درمیان ہاتھاپائی میں کم ازکم 3 ریسلرس زخمی ہوگئے۔ وہ 23  اپریل سے جنتر منتر پر دھرنا دے رہے ہیں۔