حیدرآباد

حیدرآباد: آوارہ کتوں نے معصوم بچے کو کاٹ کاٹ کر مار ڈالا، دل دہلادینے والا ویڈیو

پردیپ اپنی بہن کے ساتھ کھیلنے پارکنگ ایریا کی طرف جانے لگا۔ اس دوران آوارہ کتوں کے ٹولے نے اچانک اس پر حملہ کر دیا۔ جب بچہ گرا تو سب کتوں نے اس پر جھپٹا اور اسے جگہ جگہ کاٹ لیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں پیش آئے ایک دل دہلادینے والے واقعہ میں آوارہ کتوں نے ایک چار سالہ بچے کو کاٹ کاٹ کر مار ڈالا۔ شہر کے باغ عنبرپیٹ علاقہ میں اتوار کو پیش آئے اس ہولناک واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منگل کو سامنے آئی۔

متعلقہ خبریں
عنبرپیٹ میں خواتین کا اجتماع، ڈاکٹر رفعت سیما کا مسنون نکاح پر خصوصی خطاب
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
ویڈیو: اسپتال میں آوارہ کتوں کی موجودگی سے سنسنی
راجیو گاندھی ڈے اینڈ نائٹ لیگ کی کل افتتاحی تقریب
آوارہ کتوں پر قابو پانے ویلفیر بورڈ کی سفارشات پر عمل آوری: میئر

پردیپ نامی معصوم لڑکا دواخانہ لے جانے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔

دل دہلا دینے والا واقعہ ایک کار سرویسنگ سینٹر میں پیش آیا جہاں لڑکے کے والد گنگادھر چوکیدار کے طور پر کام کرتے ہیں۔

اتوار کا دن ہونے کی وجہ سے گنگادھر اپنی بیوی، چھ سالہ بیٹی اور بیٹے پردیپ کو اپنے کام کی جگہ دکھانے کے لئے لے گیا تھا۔ اپنی بیوی اور بیٹی کو پارکنگ ایریا میں ایک کیبن میں چھوڑنے کے بعد گنگادھر اپنے بیٹے کو سرویس سینٹر میں لے گیا۔

جب گنگادھر ایک اور چوکیدار کے ساتھ کسی کام کے لئے دوسرے علاقے میں چلا گیا تو پردیپ اپنی بہن کے ساتھ کھیلنے پارکنگ ایریا کی طرف جانے لگا۔ اس دوران آوارہ کتوں کے ٹولے نے اچانک اس پر حملہ کر دیا۔ جب بچہ گرا تو سب کتوں نے اس پر جھپٹا اور اسے جگہ جگہ کاٹ لیا۔

https://twitter.com/porinju/status/1627912438376181761

بھائی کے رونے کی آواز سن کر لڑکی وہاں پہنچی اور باپ کو بلانے بھاگی۔ گنگادھر نے کتوں کو بھگایا اور بری طرح زخمی بچے کو ہسپتال لے گیا لیکن تب تک وہ دم توڑ چکا تھا۔

پولیس کے مطابق گنگادھر چار سال قبل روزی روٹی کے لئے نظام آباد سے حیدرآباد منتقل ہوا تھا اور عنبرپیٹ علاقہ میں واقع ایک سرویس سنٹر میں چوکیدار کے طور پر کام کرنے لگا تھا۔ یہ خاندان اسی علاقے کی ایک کالونی میں مقیم بتایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ حیدرآباد میں ایک سال سے بھی کم عرصے میں اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اپریل 2022 میں گولکنڈہ کے بڑا بازار علاقہ میں بھی آوارہ کتوں نے ایک دو سالہ لڑکے کو مار ڈالا تھا۔

انس احمد اپنے گھر کے قریب کھیل رہا تھا کہ کتوں کے ٹولے نے اس پر حملہ کر دیا۔ وہ اسے گھسیٹتے ہوئے ملٹری ایریا میں لے گئے۔ کتوں کے کاٹنے سے چھوٹا بچہ شدید زخمی ہوگیا اور ہسپتال لے جانے سے پہلے ہی وہ دم توڑ گیا۔

اس واقعہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آیا تھا جسے دیکھ لوگوں نے بلدی حکام کی لاپرواہی پر کافی برہمی کا اظہار کیا تھا۔