حیدرآباد

تلنگانہ کے کئی اضلاع میں مزید بارش کی پیش قیاسی

دوسری طرف تلنگانہ کے اضلاع کومرم بھیم آصف آباد، منچرالی، کریم نگر، پداپلی، جئے شنکربھوپال پلی، مُلگ، بھدرادری کوتہ گوڑم، محبوب آباد، ورنگل اربن، ورنگل رورل اورجنگاوں میں کئی مقامات پر شدید سے شدید ترین بارش کاامکان ہے۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جنوبی ساحلی اوڈیشہ، اس سے متصل علاقہ میں ہوا کے کم دباو کا علاقہ بناہوا ہے اور طوفانی گرداب سمندر کی سطح سے 7.6کلومیٹر کی اونچائی پر بنا ہوا ہے۔محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ مانسون کا تلاطم اب بیکانیر، کوٹہ، رائے سین، رائے پور سے گذررہا ہے۔

دوسری طرف تلنگانہ کے اضلاع کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، کریم نگر، پداپلی، جئے شنکربھوپال پلی، مُلگ، بھدرادری کوتہ گوڑم، محبوب آباد، ورنگل اربن، ورنگل رورل اورجنگاوں میں کئی مقامات پر شدید سے شدید ترین بارش کاامکان ہے۔

اسی دوران میدک اورکاماریڈی کے علاوہ یادادری بھونگیر میں بھی ایسی ہی صورتحال بنی رہے گی۔حیدرآباد میں مطلع ابرآلود رہے گا۔شہر میں اسی عرصہ کے دوران ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔