مہاراشٹرا

مویشیوں سے لدی7گاڑیاں ضبط‘24لاکھ کا مال برآمد

پولیس نے ان کے پاس سے 7 گاڑیوں و مویشیوں سمیت 24,95,000 روپئے کا مال ضبط کیا۔ ان کے خلاف کھاپاپولیس پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

ناگپور: ناگپور دیہی پولیس کے ایس پی وشال آنند کو گشت کے دوران مدھیہ پردیش سے 7گاڑیوں میں مویشیوں کو منتقل کرنے کی اطلاع ملی۔ مویشیوں کی اسمگلنگ کی یہ اطلاع ملتے ہی کھاپا روڈ پر انہوں نے اپر پولیس ایس پی ڈاکٹر سندیپ پکھالے، ڈپٹی ایس پی باپوروہ کے ساتھ گاڑیوں کو روک کر تلاشی لی۔

متعلقہ خبریں
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
ملک کی ترقی کیلئے اختراعی سوچ اور موثر حکمرانی ضروری، ناگپور میں بی آر ایس دفتر کا افتتاح
اسمارٹ فونس چوری کرنے والی ٹولی بے نقاب، 31ملزمین گرفتار
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار

 ان میں مویشیوں کی موجودگی پر کھاپا کے انسپکٹر منوج کھڈسے کو حکم دے کر سات گاڑیاں کھاپا پولیس اسٹیشن میں جمع کرائیں۔ سبھی مویشیو ں کو نرکھیڑ کی گوشالہ منتقل کیا گیا۔

 گرفتار شدہ 7 ملزمین میں یوگیش صاحب راؤ ائیکے (موہپا)، ستیش سیوک رام بھلاوی (بچوا)، پردپ تھونڈو رام ساٹنکر (موریا)، یشونت کنہیا راجپوت (اُلاواڈی)، سبھاش رگھو مونڈیکر (بچوا)، نکول شیو پرساد ااٹھنکر (بچوا) اور اجئے بنسی لال کنوجیا (سلوٹاکلا) شامل ہیں۔

پولیس نے ان کے پاس سے 7 گاڑیوں و مویشیوں سمیت 24,95,000 روپئے کا مال ضبط کیا۔ ان کے خلاف کھاپاپولیس پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

a3w
a3w