تلنگانہ

تلگودیشم کے سابق رکن اسمبلی رام ریڈی چل بسے

انہوں نے حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں آخری سانس لی۔ان کی عمر80برس تھی اور وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے زیرعلاج تھے۔1994میں تلگودیشم سے منتخب رام ریڈی نے اسمبلی میں منتھنی حلقہ کی نمائندگی کی تھی۔

حیدرآباد: تلگودیشم کے سابق رکن اسمبلی سی رام ریڈی چل بسے۔

متعلقہ خبریں
اداکارہ و سابق ایم ایل اے جیہ سدھا بی جے پی میں شامل
سعودی شہزادہ منصور بن بدر انتقال کرگئے
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت

انہوں نے حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں آخری سانس لی۔ان کی عمر80برس تھی اور وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے زیرعلاج تھے۔1994میں تلگودیشم سے منتخب رام ریڈی نے اسمبلی میں منتھنی حلقہ کی نمائندگی کی تھی۔

ضلع پداپلی کے گاؤں کھمم پلی سے تعلق رکھنے والے رام ریڈی نے اپنی سیاست کا آغاز بطور سرپنچ کیا تھا۔ بعد ازاں وہ متھارم کے منڈل پرجاپریشد رکن منتخب ہوئے اور 1994 میں تلگو دیشم پارٹی کے ٹکٹ پر منتھنی حلقہ سے ایم ایل اے منتخب ہوئے۔

ان کے پسماندگان میں دو بیٹے ہیں۔ ان کی موت کی اطلاع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈروں اور مداحوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ان کی آخری رسومات بدھ کے روز منتھنی میں ادا کی جائیں گی۔