دہلی

تمام فرنگیوں کو2024 میں بنگلہ دیش بھیج دیں گے: مرکزی وزیر

مرکزی وزیر اشونی کمار چوبے نے اتوار کو کہا کہ تمام ’فرنگیوں‘ کو 2024 ء میں بنگلہ دیش بھیج دیں گے۔ چوبے نے پٹنہ میں ایک پروگرام میں کہا ”ہمیں 2024 میں بہار کی 40 نشستوں میں ان فرنگیوں حکمرانی کو بے نقاب کرنے دیں۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر اشونی کمار چوبے نے اتوار کو کہا کہ تمام ’فرنگیوں‘ کو 2024 ء میں بنگلہ دیش بھیج دیں گے۔ چوبے نے پٹنہ میں ایک پروگرام میں کہا ”ہمیں 2024 میں بہار کی 40 نشستوں میں ان فرنگیوں حکمرانی کو بے نقاب کرنے دیں۔

تمام ’فرنگیوں‘ سن لو ہم تمہیں 2024 میں بنگلہ دیش کو بھیج دیں گے، ہم نیپال کی سرحد سے بھگادیں گے اوربہار میں بی جے پی کا اقتدار لے آئیں گے۔“

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صدر سمراٹ چودھری نے کہا ”یاد کریں 2014 ء میں نتیش کمار نے کہا تھا کہ بی جے پی سے ہاتھ ملانے سے بہتر وہ مٹی میں مل جانا پسند کریں گے۔

وہ ہمارے (بی جے پی) کے ساتھ پانچ برس تک رہے۔ ہم اس زمین کی تلاش کررہے ہیں جہاں وہ پائے جائیں گے۔ لوگ آپ کو مٹی میں ملائیں گے۔ لیکن وہ (نتیش کمار) سمجھتے ہیں کہ ہم ان کو مٹی میں ملارہے ہیں۔“

پارٹی کے ایک پروگرام میں چودھری نے یہ تذکرہ کیا کہ بی جے پی کے پارٹی کارکنوں کے لئے وقت آچکا ہے کہ انتقام لیں اور آر جے ڈی کے لئے بی جے پی کو دھوکہ دینے کے بعد نتیش کمار کا سیاسی کیرئیر ختم کردیں۔

a3w
a3w