حیدرآباد

تنظیم بنت حرم کی جانب سے خاتون عازمین حج کیلئے تربیتی کلاسس

تنظیم بنت حرم کی جانب سے خاتون عازمین حج کے لئے تربیتی کلاسس کا اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی 4 مئی جمعرات کو 10 بجے دن تا 3 بجے سہ پہر اردو گھر، مغلپورہ میں زیر نگرانی سیدہ عقیلہ خاموشی صدر بنت حرم منعقد ہوگا۔

حیدرآباد: تنظیم بنت حرم کی جانب سے خاتون عازمین حج کے لئے تربیتی کلاسس کا اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی 4 مئی جمعرات کو 10 بجے دن تا 3 بجے سہ پہر اردو گھر، مغلپورہ میں زیر نگرانی سیدہ عقیلہ خاموشی صدر بنت حرم منعقد ہوگا۔

حافظہ ساجد النساء قرأت کلام پاک، سیدہ میمونہ حمد باری تعالیٰ، رقیہ سلطانہ نعت شریف پیش کریں گی۔ خواتین کے وضو، غسل، طہارت کے مسائل سیدہ زینت سلطانہ، عمرہ، احرام و طواف کے مسائل معلمہ شاکرہ کوثر، حج کے مسائل، محترمہ عالمہ فریدہ بانو، آداب مدینہ منورہ پر سیدہ قطب النساء مخاطب کریں گی۔

احرام باندھنے کی عملی تربیت دی جائے گی، ماڈلس کے ذریعہ عازمین کی تربیت کی جائے گی۔ سوالات کے جوابات کلاس کے اختتام پر دیئے جائیں گے۔

خواتین اپنے ساتھ نوٹ بک اور پن ضرور لائیں اور چھوٹے بچوں کو نہ لائیں تاکہ توجہ برقرار رہے۔

a3w
a3w